نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ کوک پر پھنسے جاپانی کوہ پیما کو بچا لیا گیا‘ ایک ہلاک

آکلینڈ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی سب سے بلندپہاڑی چوٹی پر5روزسے پھنسے جاپانی کوہ پیما کو بچا لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی کوہ پیما سردی کی تاب نہ لاتے ہوئے پہاڑی پرچل بسا۔نیوزی لینڈکے محکمہ کوہ پیمائی کے حکام نے بتایا کہ12316 فٹ بلند پہاڑی چوٹی ماؤنٹ کوک پر5 روز سے پھنسے جاپانی پیما تک موسم صاف ہونے کے بعد امدادی ہیلی کاپٹر پہنچنے میں کامیاب رہا۔ مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور ایک کوہ پیما سردی کی شدت کے باعث چل بسا جبکہ دوسرے کوہ پیماکوبچالیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ کوہ پیما دو روز قبل پھینکنے گئے امدادی پیکیج کوتلاش نہ کرسکے اور ٹینٹ پھٹ جانے کی وجہ سے ان کی حالت مزید غیر ہوتی چلی گئی۔ہر سال اس پہاڑی چوٹی کو سر کرنے کئی کوہ پیما مہم جوئی کرتے ہیں اور کئی اپنے مشن میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن