بارسلونا(نیٹ نیوز) ڈیوس کپ2009کے فائنل میں سپین نے چیک ریپبلک پر دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔ بار سلونا میں جاری سال کے آخری ٹینس ایونٹ ڈیوس کپ کے فائنل میں سنگلز ایونٹ میں سپین کے ورلڈ نمبر 2رافیل نڈال نے خراب فارم ہونے کے باوجود چک ریپبلک کے ٹامس برڈیچ کو 7-5,6-0,6-2 سے شکست دی۔