اقوام متحدہ کی جاسوسی پرباراک اوباما مستعفی ہوجائیں۔ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج جان

ہسپانوی اخبارکوانٹرویومیں وکی لیکس کے بانی نے بتا یا کہ انہیں اوران کے وکیل کے بچوں کوجان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، اسانج کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ سوئتزرلینڈ میں پناہ لینے پر غور کررہے ہیں، دوسری جانب جولین اسانج نے اقوام متحدہ کی جاسوسی کے معاملے پرامریکی صدرباراک اوباما سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگرامریکہ چاہتا ہے کہ اسے قانون کی پاسداری کرنے والی قوم سمجھا جائے تو پھرجاسوسی کا حکم اورمنظوری دینے والے امریکی حکام کو مسعفی ہوجانا چاہئیے،جولین اسانج نے دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی جاسوسی جیسے حساس معاملے کی منظوری صدر اوباما سے ہی لے گئی ہوگی،جولین اسانج نے خبردار کیا کہ ان کے خلاف سیاسی ہتھکنڈے بند نہ وہوئے تو وہ ایٹمی رازوں سے پردہ اٹھانے پرمجبور ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن