عدلیہ اورپارلیمنٹ نے ایک دوسرے کے فیصلوں کا احترام کر کے اچھا کیا اس سے ادارے مضبوط ہوں گے ۔ محمد نواز شریف

وہ پنجاب ہاوس اسلام آباد مین مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ادارے فیصلے کرتے ہیں تو شخصیات غالب نہیں آسکتیں اس لیے ادارے تسادم سے بچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط جمہوری پارٹی ہی ملکی بقا کے لیے حقیقی جدوجہد کرسکتی ہے انہوں نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ آر جی ایس ٹی پر عوامی مفاد میں اختیار کیا جانے والا موقف اپنائے رکھیں اجلاس میں چاروں صوبائی آرگنائزنگ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں اجلاس میں پچیس دسمبر کو یوم تاسیس بھر پور طریقے سے منانے اور اکتیس دسمبر تک پارٹی کے پرائمری یونٹس قائم کرنے کے فیصلے کیے گئے ہیں

ای پیپر دی نیشن