پرویز خان غلنئی میں منعقد ہونے والے اجلاس کی کوریج کے لیے وہاں پہنچے تھے اوردہشتگردی کا نشانہ بن گئے ۔ پرویزخان مہمند گزشتہ تین سال سے وقت نیوز اورنوائے وقت کے لیے رپورٹنگ کررہے تھے۔ پرویزخان کی عمرستائیس برس تھی اورانہوں نے متعدد مرتبہ اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے صحافتی فرائض سرانجام دئیے ۔ ٹرائبل یونین آف جرنلسٹ کے مطابق پرویزخان ایک نڈر اور بے باک صحافی تھے ۔ پرویزخان نے پسماندگان میں دو بیٹے
،دو بیٹیاں اورایک بیوہ چھوڑی ہے۔ مرحوم کی نمازجنازہ منگل کے روز مہمند ایجنسی کے علاقے حلیمزئی میں صبح دس بجے اداکی جائیگی۔ وقت نیوز ، نوائے گروپ انتظامیہ اورکارکنوں نے پرویزخان کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اس سانحے میں ایکسپریس نیوزکے نمائندے عبدالوہاب بھی شہید ہوئے ٹرائبل یونین آف جرنلسٹ نے دونوں صحافیوں کی شہادت پرتین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ملک کی مختلف سیاسی اورصحافتی تنظیموں نے پرویزخان کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے نوائے وقت گروپ کی انتظامیہ اورکارکنوں سے سے تعزیت کی ہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ،کراچی پریس کلب ،لاہورپریس کلب پشاورپریس کلب ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد اورکوئٹہ پریس کلب کے عہدیداروں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں وقت نیوزکے شہید رپورٹر پرویزخان کی دلیرانہ صحافت کوسراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے