لیفٹنٹ جنرل آصف یاسین ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف پندرہ فیصد قبائلی علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، آصف یاسین نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں چھ بریگیڈ فوج موجود ہے جو ٹارگٹڈ آپریشن سمیت مختلف کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کو تیارہے ،امریکہ کے افغانستان سے جانے کے بعد بھی ،فوج کے پاس منصوبہ موجود ہے،