خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں شورش کے خاتمے تک پاکستان میں دہشتگردی ہوتی رہے گی ۔

Dec 06, 2010 | 20:41

سفیر یاؤ جنگ
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں مہمند ایجنسی دھماکوں کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان افغانستان اورامریکہ کومشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ پاکستان میں امن افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے ، افغانستان میں جب تک شورش ہے پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاک دھرتی کو دہشتگردی سے بچانے کے لیے شدت پسندوں کا منظم اندازمیں خاتمہ کرنا ہوگا۔ میاں افتخارحسین نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف منظم کارروائی کی جائے توملک میں امن قائم ہوسکتا ہے ۔sot
مزیدخبریں