سیاسی بحران کی شکارخلیجی ریاست کویت کے امیر شیخ سباح الاحمد السباح نے ملکی پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

کویت کے سرکاری ٹی وی کے مطابق امیر شیخ سباح الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے ساٹھ دن کے اندرعام انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ شیخ سباح الاحمد نے گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم شیخ نصیر السباح اور انکی کابینہ کی جانب سے دیئے گئے استعفے قبول کیے تھے۔ شیخ نصیر السباح کی حکومت کو کرپشن کے سنگین الزامات کے باعث شدید مزاحمت کا سامنا تھا۔ انکے بعض وزراء کی جانب سے رشوت لینے کے خلاف اپوزیشن اور عوام کے مظاہرے جاری ہیں ، اسی سلسلے میں عوام نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کا بھی گھیراؤ کیا جس میں انہوں نے رشوت لینے والے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن