اسلام آباد (خبر نگارخصوصی) بھارتی وزیر داخلہ نے رحمان ملک کو دورہ بھارت کی دعوت دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رحمان ملک کو 11 دسمبر سے 13 دسمبر تک بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے تاہم وزیر داخلہ رحمان ملک کا بھارت جانے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
رحمان ملک کو 11 سے 13 دسمبر تک دورہ بھارت کی دعوت
Dec 06, 2012