نئی دھلی(آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ حملہ کیس میں سزائے موت کے قیدی افضل گورو کی رحم کی اپیل پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا فائل جوکہ صدر پرناب مکھرجی نے جائزے کیلئے انہیں واپس بھجوائی تھی ابھی تک وزارت داخلہ کے پاس ہی ہے۔