شام میں شدید جھڑپیں ‘44 شہریوں سمیت 100 افراد ہلاک‘20 ماہ سے جاری لڑائی میں ہلاکتیں 41 ہزار سے بڑھ گئیں: انسانی حقوق تنظیمیں

دمشق (اے پی پی) شام کے مختلف علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 44 شہری،31 فوجی اور 27 باغی شامل ہیں۔ ایک سکول پر مارٹر حملے کو شام کی حکومت نے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ دوسری طرف انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے شام میں گزشتہ 20ماہ سے جاری بحران میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 41 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیٹو ممالک نے شام کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کرے۔ برسلز میں شمالی اوقیانوس کے 28 ممالک کے اتحاد، نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شام کی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...