کشمیر ‘ فلسطین‘ افغانستان اور میانمار کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے مل کر جہاد کرنا ہو گا: آل پارٹیز کانفرنس

لاہور (آئی اےن پی) عالمی انجمن خدام الدےن کے زےر اہتمام منعقدہ آل پارٹےزکشمےر وفلسطےن برماوافغانستان کانفرنس مےں مقررےن نے کہاہے کہ کشمےر وفلسطےن ومیانمار وافغانستان کے مسلمانوں کی آزادی کا واحد حل جہاد فی سبےل اللہ ہے اگراتحادکے ساتھ جہاد کےلئے مےدان مےں آئےں گے تو افغانستان کی طرح کشمےر ،فلسطےن اورمیانمار مےں بھی اللہ ہماری مدد فرمائے گا ،ان خےالات کا اظہار آل پارٹےز کانفرنس سے دفاع پاکستان کونسل کے چےئرمےن مولانا سمےع الحق، سردار محمد عتےق احمد ، مولانا محمد احمد لدھےانوی ، مولانا عبدالقادر لونی،مولانا عبدالرو¿ف فاروقی، مولانامےاں محمد اجمل قادری ےعقوب شےخ، مولانا فضل الرحمن خلےل ،پےرسےف اللہ خالد ،مولانا زاہد الراشدی ،پےر محمد محفوظ مشہدی،مولانامحمدعاصم مخدوم ، سمےت دےگر رہنماو¿ں نے اپنے اپنے خطاب مےں کےا ۔ مولانا سمےع الحق نے کہا میانمار کے مسلمانوں کےلئے جسطرح کام ہونا چاہےے تھا وہ نہےں ہورہا ہمےں امت مسلمہ کےلئے کفار سے جہادکرنا ہوگا افغانستان مےں بے سروسامان مجاہدےن جہاد کرتے رہے۔ امرےکہ اور نےٹو ممالک 13سال بعد افغانستان سے بھاگ رہے ہےں اگراتحادکے ساتھ جہاد کےلئے مےدان مےں آئےں گے تو اللہ ہماری مدد فرمائے گا جس تحرےک کے پےچھے پاکستان کانام آتا ہے وہ کشمےرےوں کی تحرےک ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...