لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ صحابہ اور اہل بیت کی گستاخیوں پر مبنی کتابیں ضبط کی جائیں اور ان کی اشاعت پر پابندی لگائی جائے۔ آئین کی شق 62، 63 کے معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پرستی کا راستہ ہی فلاح کا ضامن ہے۔ معاشرتی اصلاح اور فلاح کے لیے دینی طبقہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ علماءمعاشرے کے بگاڑ کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اہل بیتؓ اور صحابہؓ کی گستاخیوں پر مبنی کتابیں ضبط کی جائیں: ریاض شاہ
Dec 06, 2012