لندن (اے ایف پی) شہزادہ ولیم کی حاملہ اہلیہ کیتھرائن جس ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اسکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلوی ریڈیو سٹیشن کے ایک پروگرام کے میزبان کی جھانسہ دینے والی فون کال کا شکار ہو گئے۔ آسٹریلوی ریڈیو 2ڈی ایف ایم کے میزبان سیل گریگ نے 86سالہ ملکہ کا روپ دھارتے ہوئے انہی کے انداز میں فون کال کی اور آپریٹر سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی پوتی کیٹ سے بات کر سکتی ہیں۔ آپریٹر نے جواب دیا کیوں نہیں بالکل ہو سکتی ہے۔ آپریٹر نے کہا ذرا انتظار کیجئے ملکہ معظمہ گریگ جو ملکہ کا روپ دھارے ہوئے تھے انکی بات وارڈ کی نرس سے کرائی گئی۔ نرس نے کہا کہ کیٹ اسوقت سو رہی ہیں۔ اس موقع پر گریگ کے دو ساتھیوں نے یہ تاثر قائم کرنے کیلئے کتوں کی بھی آوازیں نکالی کہ ملکہ معظمہ ہی کال کر رہیہیں ارو انکے کتے بھی مورجود ہیں اس موقع پر گریگ کے ساتھی میزبان کرسٹین نے چارلس کا روپ دھار رکھا تھا اس سے پوچھا تم مجھے کیا ہسپتال لے جاﺅ گے۔
”میری پوتی کیٹ سے بات کرائیں“ جعلی ملکہ الزبتھ کی ہسپتال میں کال
Dec 06, 2012