لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور انٹرن شپ لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کی اور اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کرپشن کے خلاف جہاد کےلئے چوروں اور لٹیروں کو نکےل ڈالنے کے فارمولے پر عمل پےرا ہونے کی ضرورت پر زوردےا۔ وزیر اعلیٰ نے ”خان صاحب“ کی طرف سے بلاجواز تنقید میں ”ڈےنگی برادران“ کا خطاب دےنے پر اظہار خےال کرتے ہوئے کہا کہ اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کوئی بھی انسانی جان ضائع نہےں ہوئی لےکن ”خان صاحب“ گذشتہ سال اس دوران پےرس اور برطانےہ مےں آرام فرما رہے تھے جب عوام ڈینگی کا شکار تھے۔
شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور ”خان صاحب“ کو آڑے ہاتھوں لیا
Dec 06, 2012