لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے ترجمان چودھری ناصر محمود ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ پی پی، ق لیگ اتحاد غیر فطری ہے اور عام انتخابات میں کوئی مسلم لیگی ایسے اتحاد کو ووٹ نہیں دے گا جس میں پی پی کی آمیزش ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگی اتحاد ہی مرکز کے علاوہ چاروں صوبائی حکومتیں بھی بنائے گا۔