ضمنی انتخابات میں قوم نے امریکہ کے پجاریوں کو مسترد کر دیا: پروفیسر ساجد میر

Dec 06, 2012

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سنیٹر پروفیسر ساجد میر نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر میاں محمد نوازشریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا قوم امریکہ اور مغرب کے پجاریوں کو مسترد کردے گی۔ انہوں نے کہاکہ دائیں بازو کی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قوم کو مطلوب پرویز مشرف کو پیپلزپارٹی نے محفوظ راستہ دیکر ملک سے فرار کرایا۔

مزیدخبریں