برسلز (نوائے وقت نیوز) نیٹو سیکرٹری جنرل راسموسن نے کہا ہے کہ افغان حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ نیٹو وزراءکے خارجہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راسموسن نے کہاکہ نیٹو اور ایساف افغانستان میں کرپشن ختم کرنے کی ذمہ دار نہیں۔ افغانستان میں کرپشن باقی رہ جانے کی وجہ سے استحکام اور امن قائم نہیں ہو سکتا۔ جنرل راسموسن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مقامی فورسز کے زیرانتظام علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ شام میں فوجی مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں، تنازعہ کا سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔