کوئٹہ (آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں آئینی بحران سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال حکومت کے خلاف مشترکہ عوامی جدوجہد پر اتفاق جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا دونوں رہنماو¿ں کے مابین ملکی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں امن و امان و آئینی بحران سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے حکومتی نمائندے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے لوٹ کھسوٹ اور کرپشن میں مصروف عمل ہیں عوام خوف دہشت اور عدم تحفظ کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔ ایف سی حالات ٹھیک نہیں مزید خراب کر رہی ہے۔