بغداد (آن لائن) ترکی کے وزیر توانائی تانر یلدز کے جہاز کو شمالی عراق میں کردستان صوبے کے اربیل ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر توانائی تانریلدز اربیل میں توانائی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئے انقرہ سے بذریعہ خصوصی طیارے اربیل پہنچے لیکن بغداد حکومت نے ان کے جہاز کو یہ کہتے ہوئے کردستان میں اترنے کی اجازت نہیں کہ وی آئی پی فلائیٹ کی ضوابط کے تحت پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق تانر یلدز توانائی کانفرنس کی آڑ میں شمالی عراق میں تیل کی دولت سے مالا مال کردستان کے حکام سے تیل کی برآمد سے متعلق معاہدے کرنے آ رہے تھے۔ عراق حکومت کو گلا ہے کہ کرد اکثریتی صوبہ مرکز کی اجازت اور اطلاع کے بغیر اہم نوعیت کے معاہدے اور فیصلے کر رہا ہے۔ اربیل اترنے کی اجازت نہ ملنے پر یلدز کا جہاز ترک دارالحکومت انقرہ کے جنوب مشرقی شہر کیسری کے ہوائی اڈے پر اتر گیا۔
عراق نے ترک وزیر کے جہاز کو اترنے کی اجازت دینے سے انکا ر کر دیا
Dec 06, 2012