لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق معروف ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے اپنے اوپر عائد تاحیات پابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سلیم ملک کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میچ فکسنگ کے الزام کے تحت لاہو رہائی کورٹ کے جسٹس ملک قیوم کمیشن نے ان پر تاحیات پابندی کی سفارش کی تھی جس کے روشنی میں پی سی بی نے ان پر پابندی عائد کی اور جرمانے کی سزا سنائی۔ سلیم ملک کے مطابق وہ جرمانہ ادا کر چکے ہیں تاہم ابھی تک ان پر کرکٹ کھیلنے یا کوچنگ کرنے کی پابندی ختم نہیں کی گئی جو انصاف پر مبنی نہیں کیونکہ انکے ساتھ دیگر کھلاڑیوں کو معمولی جرمانے اور سزائیں دے کر کھیلنے کی اجازت دی گئی لہٰذا عدالت پی سی بی کی جانب سے عائد پابندی کو کالعدم قرار دے۔