ایران میں پانچ اعشاريہ چھ شدت کے زلزلے سے آٹھ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایران کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ قدرتی آفت کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ پندرہ سے زائد ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جہاں ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مشرقی ایران میں زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد بارہ آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے، زلزلے کا مرکز سرحدی علاقے برجنڈ میں تین اعشاریہ تین میل کی گہرائی میں تھا۔

ای پیپر دی نیشن