برازیل کی سڑکوں پر مسخروں نے رنگ اور مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں مسخروں کا سترہ واں سالانہ کنونشن شروع ہوگیا ہے جس کےلئے دنیا بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں مسخروں نے چہروں پر رنگ لگا کر اور مضحکہ خیز لباس پہن کر سڑکوں پر پریڈ کی۔ اس موقع پر قریب سے گزرنے والے کئی لوگ مسخروں کا جائزہ لینے کےلئے رکے اور انکے حرکات کی خوب تعریف کی۔ تقریبات کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہےگا جس میں رنگ برنگے لباس پہنے مسخرے سڑکوں پر مارچ کرتےاور لوگ کو ہنسانے کی کوشش کرتے نظرآئیں گے۔ اس موقع پر ایک سرکس کلاؤن کا کہنا تھاکہ اس ایونٹ کی سب سے شاندار بات یہ ہےکہ اس میں شرکت کیلئے امیر، غریب، کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن