لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری کے دو عہدوں سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے وفاق کے وکیل وسیم سجاد کو اپنے دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ ہم کیس کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،عدالت نے کہا کہ کیا ہر آئینی نقطے پر علیحدہ علیحدہ فیصلہ دیا جائے، وفاق کے وکیل نے صدارتی استثنیٰ پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اپنے حکم میں عہدہ چھوڑنے لیے توقع کا لفاظ استعمال کیا تھا،اس پر عدالت نے کہا کہ دس اکتوبر 2012 کے فیصلے میں فیصلہ واضح کر دیا تھا عدالت نے مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔