ڈونیڈن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز فالو آن کا شکار‘ نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم

ڈونیڈن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ‘ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل‘ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پرشکست کے بادل منڈلانے لگے۔ مہمان ٹیم کیویز اننگز کے سکور 609 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 213رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد فالو آن کا شکار ہوگئی اور اب اسکو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 228 رنز درکار ہیں۔ کیویز بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کے بعد بائولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹم سائوتھی نے 4 ‘ ٹرینٹ بولٹ نے 3 جبکہ ایش سودھی نے 2 کھلاڑیوں  کو میدان بدر کیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے شیو نارائن چندرپال 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے فالو آن ہونے کے بعد دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا لئے اور اسکو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 228 رنز کی ضرورت تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...