متحدہ کے سابق ٹائون ناظم اسامہ قادری کلفٹن سے لاپتہ ہو گئے

Dec 06, 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے سابق ٹائون ناظم اسامہ قادری کلفٹن کراچی سے لاپتہ ہو گئے۔ اسامہ کی والدہ فیروزہ بیگم ایم پی اے رہ چکی ہیں۔ اسامہ 2005ء سے  2009ء تک لیاقت آباد کے ناظم رہے۔ نجی ٹی وی نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ 

مزیدخبریں