خیبرایجنسی (آئی این پی) طورخم خودکش دھماکے میں زخمی کسٹم سپرنٹنڈنٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، کسٹم عملے نے ایک گھنٹے کیلئے احتجاجاً کام بند کر دیا اور کسٹم ہائوس سے ٹیکسی سٹینڈ تک احتجاجی مارچ کیا۔ گزشتہ ہفتے طورخم کمپاونڈ میں خود کش دھماکے میں 26 افرادشدید زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا جس میں دوسرا زخمی۔ سپر نٹنڈنٹ حسیب اللہ جو کئی روز سے پشاور کے ایک ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھا وہ زخمو ںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔