3 تحاریک التوا پنجاب اسمبلی میں پیش

Dec 06, 2013

لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں  گزشتہ روز تین تحاریک التوا کار پیش کر دی گئیں۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ہیڈ مسٹریس کی جانب سے بچوں کیلئے دی جانیوالی فری کتابیں 15 روپے فی کلو کے حساب سے کباڑئیے کو فروخت کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار تحریک انصاف کے محمد صدیق خان‘ محمد جہانزیب کی جانب سے پیش کی گئی علاوہ ازیں ق لیگ  کے عامر سلطان چیمہ  اور وقاص حسن موکل نے لاہور میں غیر قانونی طور پر گردہ فروشی کے کاروبار کے خلاف تحریک التوائے کار پیش کی۔ تحریک انصاف نے ن لیگ کے لاہور کے اراکین صوبائی اسمبلی کو فی کس 81 لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے اور اپوزیشن اراکین کو نظر انداز کئے جانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار بھی  پیش کر دی۔

مزیدخبریں