ڈی سی او جھنگ‘ ایس ایس پی سپیشل برانچ سمیت 22 افسروں کے تبادلے و تقرری

Dec 06, 2013

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ڈی سی او جھنگ سمیت 15افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی سی او جھنگ مقبول احمد کو ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔ عامر شاہین رانجھا اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب کو او ایس ڈی، منور حسین سیکشن آفیسر محکمہ خوراک اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب، احسان الحق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ کو او ایس ڈی، خالد محمود اسسٹنٹ کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چٹھہ، محمد رشید چودھری او ایس ڈی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو پنجاب، ذوالفقار علی بگری او ایس ڈی کو سیکشن آفیسر ریگولیشن ایس اینڈ جی اے ڈی، عمران منیر سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو اسسٹنٹ کمشنر جنڈ، محمد شہباز حسین او ایس ڈی کو ڈی او ایچ آر ایم چکوال، عامر رضا ڈی ایم او سیالکوٹ کو او ایس ڈی، نزہت علی او ایس ڈی کو ڈی ایم او جھنگ،  رانا محمد جمیل جنرل اسسٹنٹ ریونیو شیخوپورہ کو او ایس ڈی، محمد خالد ڈی ایم او مظفر گڑھ کی خدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کر دی گئیں۔ سعدیہ مہر او ایس ڈی کو ڈی ایم او مظفر گڑھ، راحت جبیں او ایس ڈی کی خدمات نئی تقرری کیلئے لاہور وال سٹی پراجیکٹ کے سپرد کر دی گئیں۔علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس خان بیگ نے 7 پولیس افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس ایس پی سپیشل برانچ پنجاب کامران یوسف ملک کو تبادلہ کر کے ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ گوجرانوالہ، تقرری کے منتظرایس پی محمد مسعود رضاکو ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی راولپنڈی‘ ایس ڈی پی اوعارف والہ سرکل پاکپتن ڈی ایس پی محمود الحسن کو ایس ڈی پی اوسٹی سرکل رحیم یار خان‘ ایس ڈی پی او وارث خان سرکل راولپنڈی ڈی ایس پی شہباز حسین کوایس ڈی پی او نیو ٹائون سرکل راولپنڈی،ایس ڈی پی او نیو ٹائون سرکل راولپنڈی ڈی ایس پی تیمور خان کوایس ڈی پی او وارث خان سرکل راولپنڈی‘ تقرری کے منتظر ڈی ایس پی سید اسد مظفر کو ایس ڈی پی او مغلپورہ سرکل لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس ڈی پی او سٹی سرکل ساہیوال ڈی ایس پی فِدا حسین کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں