اسحاق ڈار سے ملاقات، کولیشن سپورٹ فنڈ کے 37 ارب ڈالر دلوانے کیلئے کردار ادا کرونگا: امریکی سفیر

 اسلام آباد (آئی این پی+ آن لائن) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کے 37 ارب ڈالر دلوانے کے لئے کردار ادا کریں گے جبکہ حکومت امریکہ کو اس حوالے سے پاکستان کی مالی مشکلات سے آگاہ کریں گے۔ وہ یہاں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ امریکی سفیر اور وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات میں 1320 میگاواٹ کے جامشورو کول پاور پلانٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس حوالے سے  کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے جامشورو کول پاور پلانٹ کے لئے قرضے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ اس سے توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی کوششوں کو مہمیز ملے گی۔ اس طرح امریکی حکومت کی جانب سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجب الادا 37کروڑ ڈالر ملنے سے بھی حکومت کو زرمبادلہ کے ذخائر کی بہتری میں سپورٹ ملے گی۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان میں توانائی کے بحران کی شدت کا احساس ہے اور امریکہ اس   بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی حمایت کا خواہش مند ہے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ اقتصادی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ این این آئی کے مطابق ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں کمی کی وجہ قابل ٹیکس اشیا کی درآمد میں کمی ہے، ٹیکس وصولی کا ہدف محض تخمینہ ہے۔ رواں مالی سال چوبیس کھرب 75 ارب روپے کا ہدف صرف ایک تخمینہ ہے، جو بیس کھرب سات ارب روپے تک رہ سکتا ہے۔  رواں مالی سال پانچ ماہ میں صرف 35 ارب روپے کمی کا سامنا رہا، اس کے باوجود پانچ ماہ کی وصولی گذشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں 17 فیصد سے زائد رہی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...