نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف کا آج یوم شہادت ہے

لاہور(خبر نگار)1971 ء کی پاکستان بھارت کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے میجر شبیر شریف  نشان حیدر کا آج یوم شہادت ہے۔ 3دسمبر1971ء کو میجر شبیر شریف شہید کی قیادت میں سلیمانکی سیکٹر میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کو اونچے بند پر قبضہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی‘  میجر شبیر شریف کو مقررہ پوزیشن تک پہنچنے کے لئے پہلے دشمن کی بارودی سرنگوں کے علاقے سے گزرنا اور پھر 100فٹ چوڑی اور18 فٹ گہری ایک دفاعی نہر (Sabuna Distrbutary) کو تیر کر عبور کرنا تھا۔ اس معرکے میں دشمن کے 43سپاہی مارے گئے اور 28قیدی بنالئے گئے  اور دشمن کے چار ٹینک تباہ ہوئے۔ 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی رات کو میجر شبیر شریف نے 4 جاٹ رجمنٹ کے کمپنی کمانڈر میجر نر ائن کو ہلا ک کر کے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ 6 د سمبر کی دوپہر کو دشمن کے حملے کا دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف اینٹی ائر کرافٹ گن سے دشمن کے ٹینکوں پر گولہ باری کر رہے تھے کہ دشمن کے ٹینک کا ایک گولہ انہیں لگا اور وہ شہید ہو گئے۔ میجر شبیر 28 اپریل 1943ء کو کنجاہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ اُنھیں پاک فوج کے تین اعلیٰ ترین اعزازات حاصل کرنے کا شرف حاصل ہے ۔ بطور کیڈٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے اعز ازی شمشیر حاصل کی۔ جبکہ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں اپنی شجاعت پر ستارۂ جرأت اور 1971ء کی جنگ میں ملک کا سب سے اعلیٰ عسکری اعزاز نشانِ حیدر حاصل کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن