پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کوئی ارادہ نہیں: امریکہ

نئی دہلی (اے این این) امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے وسطی و جنوبی ایشیا نیشا ڈیسائی بسوال نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ دونوں ملکوں کو مذاکرات کی رفتار، احاطہ اور کردار کا تعین خود کرنا ہو گا۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں حالیہ اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کے نئے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں پہلے ہی اقدامات کئے ہیں اور بھارت کی طرف سے بھی اس کا مثبت جواب ملا ہے، امید ہے کہ تعلقات کی بحالی تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن