چمن / 2 بم دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق ایس ایچ او، 4 اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی

چمن (نوائے وقت رپورٹ +  نیوز ایجنسیاں) افغان بارڈر چمن میں 2 بم دھماکوں  میں  ایک شخص جاں بحق اور ایک ایس ایچ او، 4 اہلکاروں سمیت 21 افراد  زخمی ہو گئے۔  پہلا دھماکہ افغان بارڈر چمن سے 5 کلومیٹر دور ٹرنچ روڈ پر ہوا۔ یہاں موٹر سائیکل میں نصب بم زوردار دھماکے  سے پھٹ گیا جس سے ایک شخص  جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ٹرنچ روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب بم کا دھماکہ ہوا۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے، موٹر سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ سے اڑایا گیا۔ زخمیوں میں دکانوں کے مالکان اور راہگیر شامل ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے  میں  3  سے 4 کلو  بارود   استعمال کیا گیا۔  مزید برآں دوسرا  دھماکہ چمن میں تحصیل  کچہری  کے سامنے موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنانے کے دوران ہوا جس سے  ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحصیل  کچہری  کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل  کھڑی تھی جس کے ساتھ لٹکے  بیگ میں دو بم تھے دوسرا بم  ناکارہ  بناتے ہوئے  دھماکہ ہو گیا۔ ایس ایچ او کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں  میں 2 پولیس اہلکار اور دو بم ڈسپوزل  سکواڈ کے اہلکار شامل ہیں۔ چمن شہر  میں خودکش  بمبار کے داخل ہونے کی اطلاع  ہے ڈی پی او  کے مطابق شہر میں سکیورٹی  ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے تمام مریضوں  کو نکال دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...