وزیر اعظم سے سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین جائنٹ چیفس، بحریہ کے سربراہ کی ملاقاتیں

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم سے ملاقات میں قانون سازی سمیت پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر نے وزیر اعظم کے سامنے وفاقی وزرا اور حکومتی ارکان کی اسمبلی کارروائی میں عدم دلچسپی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ وزیراعظم نے سپیکر کو یقین دہانی کرائی کہ اسمبلی کارروائی کے دوران متعلقہ وزراء  کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کریں گے۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی کی کارروائی کو بہتر انداز میں چلانے پر سپیکر کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے وزیر اعظم سے ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے جنرل راشد محمود کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے پاک فوج کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے وزیراعظم سے ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں بریفنگ دی۔ جرمن چانسلر کے مشیر برائے امور خارجہ اور قومی سلامتی ڈاکٹر کرسٹوف نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمنی کے سفیر اور وزیر اعظم کے معاون طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...