اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی حکومت کا فاٹا کیلئے مختص ترقیاتی فنڈز کی دوسری قسط جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ سرکلاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ملنے کے باعث فاٹا میں کئی ترقیاتی سکیمیں ٹھپ ہو گئیں ہیں۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ فاٹا سیکرٹریٹ پہلی قسط کے اخراجات کا حساب دے۔ دوسری قسط حساب دینے کے بعد جاری کی جائیگی۔ واضح رہے رواں سال فاٹا میں ایک ہزار 300 ترقیاتی سکیموں کیلئے 6ارب 50کروڑ مختص کئے گئے ہیں جبکہ وفاق کو ابتدائی 6ماہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 8ارب 25کروڑ جاری کرنے تھے۔