اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے صوبہ پنجاب میں تریموں اور پنجند بیراجوں کی استعداد میں اضافہ کے لئے 150 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ پاکستان کیلئے اے ڈی بی کے کنٹرل ڈائریکٹر ڈاکٹر وارنرای لیپاچ اور سیکرٹری اقتصادی اور ڈویژن محمد سلیم سیٹھی نے قرضہ کے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری آبپاشی سیف انجم نے منصوبہ کے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں۔ تریموں اورپنجند بیراجوں کی بحالی اور اپ گریڈیشن سے سیلاب کے خطرات میں کمی اور 1.7ملین زرعی رقبہ کی آبپاشی کے لئے پانی دستیاب ہو گا جس سے تقریباً 6لاکھ خاندانوں کے چالیس لاکھ سے زائد کاشتکار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
تریموں اور پنجند بیراج کی بہتری کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے150 ملین ڈالر کا معاہدہ
Dec 06, 2014