لاہور + ملتان (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) نشتر کالونی کے علاقے میں دکانداروں نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے کان پکڑوا دئیے۔ 15 پرمتعدد بار کال کرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی جس پر تاجروں نے پولیس کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ نشتر کالونی بازار کے دکانداروں نے خلیل نامی چور کو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر سرعام بازارمیں مرغا بنا کوکان پکڑا دئیے اور اسے شدید کا نشانہ بنایا۔ دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بازار میں آئے روز چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں مگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی۔ بعدازاں چور کے معافی مانگنے پر اسے چھوڑ دیا گیا۔دریں اثناء ملتان کے علاقہ ممتاز آباد میں 5 چور تاجر رفیق کے گھر میں داخل ہوگئے۔ اہل خانہ نے ایک چور کو قابو کرلیا جبکہ اسکے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پکڑے جانیوالے چور کو لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، اسکے بال کاٹ دئیے اور منہ کالا کرکے اسے گلیوں میں گھمایا گیا۔ بعدازاں پولیس کے آنے تک درخت سے باندھ دیا۔