اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دھرنے میں تقریر کے دوران شیخ رشید نے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ پرویز رشید صاحب آپ لوگ پرلے درجے کے جھوٹے، بے ایمان، کمینے ہیں۔ پھر کہتے ہیں شیخ رشید گالیاں دیتا ہے، میں گالیاں نہیں دے رہا، آپ ہیں ہی کمینے، جھوٹے، منافق، میں تو آپ کی شان میں قصیدہ گا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست عبادت تھی لیکن نواز شریف اور زرداری نے سیاست کو کاروبار بنا دیا۔ فیصل آباد میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ نابینا افراد پر تشدد نے پاکستانی قوم کا سرشرم سے جھکا دیا ہے۔ حکمرانوں کا مقابلہ کریں گے۔ دریں اثناء پرویزرشید نے شیخ رشید کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید گھٹیا آدمی ہیں ان کو جواب دینا وقت کا ضیاع ہے۔