اسلام آباد (آئی این پی) مریم نواز شریف نے ٹین ڈائوننگ سٹریٹ میں نوازشریف اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی ملاقات کے دوران ایک جیسے رنگ کی ٹائیاں پہننے کو قریبی دوستی کی علامت قرار دیدیا۔ ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے کہا ٹائیوں کے رنگوں میں یکسانیت دونوں کے درمیان قریبی دوستی کی علامت ہے۔