شیری رحمن کو پارٹی نائب صدر بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا: امین فہیم

Dec 06, 2014

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی پارلیمنٹرینز مخدوم امین فہیم نے شکوہ کیا ہے کہ شیری رحمان کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کا نائب صدر بنائے جانے کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اس طرح کے فیصلے ہوں گے تو پارٹی انتشار کا شکار ہو گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے امین فہیم نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں بھٹو اور بے نظیر بھٹو پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کرتی تھیں، شیری رحمان کو پی پی پارلیمنٹرین کا نائب صدر بنانے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ شیری رحمان کو نائب صدر بنانے کا علم نہیں، دو دن پہلے لاہور میں تھا یہ خبر میرے لئے نئی ہے۔

مزیدخبریں