حکومت مذاکرات کرے، ٹکرائو سے سب کی سیاست ختم ہو جائیگی: سراج الحق

اسلام آباد+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے تنائو ختم کرے، ٹکرائو کی صورت میں سب کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ استعمار کی خوشنودی کیلئے اللہ سے بغاوت کا رویہ پاکستان کے تمام مسائل اور مشکلات کا سبب ہے جس قوم نے لاکھوں جانوں کی قربانی دیکر اللہ کے نظام کیلئے یہ ملک حاصل کیا تھا اس پر مسلط حکمران مسلسل اللہ کی نافرمانی کرتے چلے آرہے ہیں، سودی نظام نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، اللہ تعالیٰ سے جنگ کرکے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ سکون اور اطمینان حاصل کرسکے گا تو اس سے بڑھ کر اور کوئی خود فریبی نہیں ہوسکتی، عوام پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے جماعت اسلامی کا سا تھ دیں۔ سراج الحق نے کہا کہ 68 سال سے ایک ہی کلب کے لوگ بھیس بدل بدل کر اقتدار پر براجمان ہوتے چلے آرہے ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان کو ناکام بنانے کیلئے انگریزوں اور ہندوئوں کا ساتھ دیا مگر جب پاکستان بن گیا تو یہ لوگ انگریزوں سے حاصل کردہ جاگیروں اور سرمائے کے بل بوتے پر اقتدار پر مسلط ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کو پامال کرنے اور ملکی قوانین کا مذاق اڑانے والے قانون کی بالادستی اور جمہور کے اقتدار کی بات کرکے 68 سال سے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...