لاہورہائی کورٹ بارکےصدرشفقت محمود چوہان نےکہا ہےکہ سرداررضا خان کی بطور الیکشن کمشنر تقرری خوش آئند ہےامید ہے سردار رضا خان الیکشن کمیشن میں اصلاحات لائیں گے

Dec 06, 2014 | 13:54

لاہور ہائی کورٹ بارکےصدرشفتقت محمود چوہان اور دیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک جمہوریت کی جانب گامزن ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرداررضا خان کی تعیناتی سےآئندہ عام  انتخابات شفاف انداز میں کرانےکےلیےموثر اقدامات کئے جائیں گے،سردار رضا خان کو لاہور ہائی کورٹ  بارمیں آمد کی دعوت دی جائےگی اور ہائی کورٹ بارکےبائیو میٹرک نظام کامشاہدہ بھی کرایاجائےگا،لاہورہائی کورٹ بارکے شفقت محمود چوہان کاکہناتھاکہ جمہوریت کو پٹڑی پرلانے کےلیےانتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں

مزیدخبریں