عمران خان نے الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک کے سامنے بیس صفحات پر مشتمل اپنا بیان حلفی جمع کرایا۔عمران خان نے ٹربیونل کو دھاندلی کاکوئی بھی تحریری ثبوت پیش نہ کیا۔عمران خان نے ٹربیونل کو آگاہ کیا کہ پریزائڈنگ افسروں کی آشیر باد سے نون لیگ کے کارکن زبردستی ووٹ ڈلواتے رہے۔اگر ووٹوں کے تھیلے کھول دئیے جائیں تو دھاندلی کے ثبوت سامنے آ جائیں گے۔