لاہورمیں مسلم لیگ قاف کے رکن اسمبلی طارق بشیرچیمہ کی قیادت میں آنے والے کسان ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے بات کہی، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں کپاس اگانے والے کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے جبکہ ٹریڈنگ کارپوریشن کپاس کی پھٹی کی مختلف حیلے بہانوں سے خریداری نہیں کررہی ،جنوبی پنجاب کے کسانوں اور فیکٹری مالکان کوتنگ کیا جارہا ہے دوسری جانب اس صورتحال پر حکمران کسانوں کے مسائل کے حوالے سےمسلسل خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں جوقابل مذمت ہے ان کا کہنا تھا کہ آج یہ حال ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کمانےاورمہنگی کھاد بجلی اورڈیزل سے اپنی فصل تیار کرنے والے کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں اورنہ ہی کوئی ان کے مسائل سننے کے لیے تیارہے۔
مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کپاس اگانے والے کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ، جبکہ ٹریڈنگ کارپورریشن آف پاکستان کی غلط پالیسوں سے کسان پریشان ہیں۔
Dec 06, 2014 | 18:37