انیس سو اکہترمیں وطن عزیز کی حفاظت کی خاطرجام شہادت نوش کرنےوالے میجر شبیر شریف شہید کا تینتالیسویں یوم شہادت پرپاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے قبرپر سلامی دی اور پھول چڑھائے

 پھولوں کی یہ چادریں چڑھائی جارہی ہے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر،جنہوں  ے چھے دسمبر انیس سواکہتر کوپاک بھارت جنگ میں جام شہادت نوش کیا  اورجان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری کی ایسی  لازوال داستان رقم کی جس پرقومیں فخرکرتی ہیں میجرشبیرشریف شہید نےہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر جنگی تاریخ کےمشکل ترین مشن کو کامیابی سے مکمل کیا تھا جس کے اعزاز میں انہیں نشان حیدر کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازا گیا ،،،ان کے یوم شہادت پران کی قبر پراعزازی گارڈ  کی ڈیوٹی دینے کے لیے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کا چاک و چوبند دستہ بھی موجود تھا،جب کہ ان کے ساتھی بھی اس موقع پر مزار پرحاضری دے رہےہیں،جن کومیجر شبیر کی  جرات وبہادری پر فخر ہے

ای پیپر دی نیشن