مغربی افریقی ملک سیرا لیون میں مہلک اورموذی وائرس ایبولا نےمزید دو ڈاکٹروں کی جان لے لی،

مغربی خبر رساں ادارے کےمطابق مہلک وائرس  ایبولا افریقی ممالک میں اب بھی تیزی سےپھیل رہا ہے،جب کہ عالمی دنیا کی طرف سے ایبولا کے روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات مفید دکھائی نہیں دےرہے،حالیہ رپورٹس کےمطابق افریقی ملک سیرا لیون میں اس مرض کا علاج کرنے والے دو ڈاکٹروں کی ایبولا کے باعث ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے،جس سے سیرالیون میں ایبولا سے ہلاک ڈاکٹروں کی تعداد بھی دس ہو گئی ہے،عالمی ادارہ صحت کےاعداد و شمار کےمطابق ایبولا وائرس سے اب تک چھ ہزار دو سو افراد ہلاک اور سترہ ہزار متاثر ہوچکے ہیں،

ای پیپر دی نیشن