رحیم یار خان: جعلی ووٹ ڈلوانے کے الزام میں پولیس اہلکار پکڑا گیا پیٹی بھائیوں نے فرار کرا دیا

Dec 06, 2015

رحیم یار خان (آئی این پی) رحیم یار خان میں وار ڈ نمبر 18 میں جعلی ووٹ ڈلوانے کے الزام میں پیپلز پارٹی‘ تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں نے ایک پولیس اہلکار کو پکڑ لیا جسے بعد ازاں پیٹی بھائیوں نے موقع سے فرار کروا دیا۔ پولنگ جاری تھی کہ اس دوران ووٹرز نے ایک پولیس اہلکار کو جعلی ووٹ ڈلواتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کمال حیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پیٹی بھائی کو موقع سے فرار کروا دیا جس پر پیپلز پارٹی ‘ تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں نے احتجاج بھی کیا۔

مزیدخبریں