پولیس کی رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ہرانے کی کوشش، سابق گورنر مخدوم احمد محمود کا احتجاج، دھرنا

رحیم یار خان (آئی این پی) پولیس کی رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ہرانے کی کوشش پر سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے پولیس کیخلاف شدید احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ کارکنوں کے ہمراہ شدید نعرے بازی کی گئی۔ مخدوم احمد محمود نے پولیس پر دھاندلی کرکے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو جتوانے کا الزام عائد کر دیا۔ رحیم یار خان کی یونین کونسل نمبر 31 میں پولیس کی طرف سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کیخلاف حکومتی امیدوار کی مدد پر اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور پارٹی ورکرز کے ہمراہ پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...