خوشاب (آن لائن) پنجاب کے تیسرے اور آخری مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پولیس نے خوشاب کی وارڈ نمبر41سے مسلم لیگ( ن) کے کونسلر کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ووٹر سے زبردستی ووٹ کاسٹ کروانے کی کوشش کررہا تھا ووٹرز نے مزاحمت کی اور اس دوران جھڑپ بھی ہوئی جس پر پریذائیڈنگ افسر نے نوٹس لیتے ہوئے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیا ہے۔