لاہور (نیوز رپورٹر) اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کمپنیوں کی درخواست پر یکم جنوری 2016ء گیس کی قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں 7 فیصد تک اضافہ کر دیا جائیگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق گھریلو اور کمرشل صارفین پر ہوگا۔ اس وقت ملک میں گیس کے لاکھوں صارفین ہیں۔ گیس کی قیمتوں میں اس اضافے سے گھریلو صارفین پر مالی بوجھ پڑجائیگا۔